حید ر آ باد 22 جنوری ( پی ٹی آ ئی ) مشروبات کی کمپنی پیپسی کوا ور ریٹیل شعبہ کی معروف کمپنی وال مارٹ نے آندھرا پردیش میں اپنی شاپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ریاستی حکومت کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے مطابق چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج ڈاؤس میں ورلڈ اکنامک فورم چوٹی اجلاس کے موقع پر
چند کارپوریٹ شخصیتوں سے ملاقات کی۔ پیپسی کو کی اندرانوی سے ملاقات کے دوران چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ ان کی کمپنی ریاست سے زرعی پیداوار کو بڑی مقدار میں حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے صدر و سی ای او وال مارٹ انٹر نیشنل ڈیوڈ چیزرائٹ سے بھی ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وال مارٹ اور ریاستی حکومت کے مابین پانچ شعبوں میں باہمی اشتراک سے اتفاق کیا گیا -